ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہائی کورٹ نے سی آئی سی کی طرف سے آسام رائفلس کو دی گئیں ہدایات پرپابندی لگا دی

ہائی کورٹ نے سی آئی سی کی طرف سے آسام رائفلس کو دی گئیں ہدایات پرپابندی لگا دی

Sun, 02 Feb 2020 22:32:47    S.O. News Service

نئی دہلی،02/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کے اس ہدایت پر روک لگا دی جس میں آسام رائفلز کو ایک بریگیڈیئر کے خلاف چل رہی کارروائی کے بارے میں معلومات دینے کو کہا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ سی آئی سی نے بریگیڈیئر کی طرف سے رپورٹ کی اتھارٹی کے تحت دئیے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی تھی۔جسٹس جینت ناتھ نے سی آئی سی کی ہدایات پر روک لگانے کے ساتھ ہی درخواست گزار کو نوٹس جاری کر آسام رائفلس کی طرف سے کمیشن کے فیصلے کو چیلنج دینے والی درخواست پر ان کا موقف پوچھا ہے۔آسام رائفلس کی جانب سے ایڈووکیٹ راہل شرما اور سی کے بھٹ کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ بریگیڈیئر ٹیک چند ملہوترا کی طرف سے مانگی گئی معلومات، آر ٹی آئی قانون کے دائرے سے باہر ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت کو 16 جولائی تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار ایجنسی (آسام رائفلز) کی پٹیشن سماعت کے قابل ہے۔22 نومبر 2019 کو دئیے گئے حکم پر اگلی سماعت تک ملتوی رہے گا۔ آسام رائفلز نے اپنی درخواست میں کہا کہ ملہوترا کی طرف سے مانگی گئیں معلومات خدمات سے منسلک معاملہ ہے اور اس کی معلومات کو روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کہا جا سکتا ہے۔


Share: